کرونا کو پھیلانے میں چین کا کردار ہے، دنیا کو دھوکہ دیا، امریکی وزیر صحت

    کرونا کو پھیلانے میں چین کا کردار ہے، دنیا کو دھوکہ دیا، امریکی وزیر صحت

  

 واشنگٹن(بیورو چیف) اگر کرونا وائرس کی وباء چین کی بجائے امریکہ یا کسی اور ملک میں شروع ہوتی تو بہت پہلے اس کو کنٹرول کیاجا سکتا تھا۔ ”نیوز ویک“ نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی وزیر صحت ایلیکس آذر نے تائیوان کے دورے کے اختتام پر ایک بیان میں چین پر یہ سنگین الزام لگایا ہے اور بتایا ہے کہ اس وائرس کو بے قابو کرنے میں چین کا کردار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین نے جان بوجھ کر حقائق چھپا کر دنیا کو دھوکہ دیا اورمصیبت میں مبتلا کیا۔ امریکی وزیر صحت نے اپنے الزام کے حق میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کے پاس موقع تھا کہ وہ ہر وقت دنیا کو خبر دار کرتی لیکن اس نے ایسا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جس کی سزا پوری دنیا ابھی تک بھگت رہی ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ چین ”صحت کے بین الاقوامی ضابطوں کی پاسداری کرنے میں ناکام رہا ہے اور اس طرح ہمیں عالمی صحت کے حوالے سے جس تعاون کے جذبے کی ضرورت ہے وہ ہمیں نظر نہیں آیا۔ اس وقت پوری دنیا میں کرونا وائرس کے باعث دو کروڑ سے زائد افراد اس سے متاثر ہو چکے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد سات لاکھ چالیس ہزار کو عبور کر چکی ہے۔

امریکی وزیر صحت

مزید :

صفحہ اول -