صوابی،ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق 

صوابی،ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق 

  

صوابی(بیورورپورٹ) ضلع صوابی میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق جب کہ چھ زخمی ہو گئے۔صوابی جہانگیرہ روڈ پر پولیس اسٹیشن تورڈھیر کے قریب موٹر سائیکل کی ٹکر سے جاوید سکنہ جلبئی جاں بحق ہو گیا۔ دریں اثناء ٹریفک کے ایک اور حادثے میں شدید زخمی ہونے والے ابراہیم خان سکنہ مانیری زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا اسی طرح دو موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے پچا س سالہ جاوید جب کہ صوابی مردان روڈ پر منصبدار کے مقام پر تین سالہ بچی شدید زخمی ہو گئیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -