پتریاٹہ چئیر لفٹ، مری میں آنیوالے تمام سیاح ماسک کا لازمی استعمال کریں، انتظامیہ 

   پتریاٹہ چئیر لفٹ، مری میں آنیوالے تمام سیاح ماسک کا لازمی استعمال کریں، ...

  

 راولپنڈی(این این آئی)پتریاٹہ چئیر لفٹ، مری میں آنے والے تمام سیاح ماسک کا لازمی استعمال کریں اور چیئرلفٹ انتظامیہ کی طرف سے سماجی فاصلہ اور کورونا سے بچاؤ کے دیگر ایس او پیز پر بھی لازمی عمل کریں۔یہ بات مینیجر پتر یاٹہ چیئر لفٹ اعجاز بٹ نے سیاحوں سے گفتگو کرتے ہوئے کی اس موقع پر منیر شیخ،فہیم انور،آصف ستی  اورصغیر عباسی بھی موجود تھے۔انہوں  نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے تحت چیئر لفٹ کو عوام الناس کے لئے کھول دیا گیا ہے مگر یہ شہریوں کی اولین ذمہ داری ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقامات کو عوام کے لئے دوبارہ کھولنا حکومت کا دانشمندانہ اقدام ہے اور مسلسل لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں میں مقید لوگوں کو ذہنی آسودگی کا موقع میسر آئے گا۔

انتظامیہ

مزید :

صفحہ اول -