پاکستان میں اقلیتی برادری کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، فرید سنگھ 

پاکستان میں اقلیتی برادری کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، فرید سنگھ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ہنگو(بیورورپورٹ) پاکستان میں مینارٹیز کو مکمل مزہبی،سیاسی اور سماجی آزادی حاصل ہے،پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کے متعلق قائد اعظم کے فرمودات ریاست کے لیے مشعل راہ ہیں،پاکستان کے استحکام،ترقی اور خوشحالی میں غیر مسلم ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں،مینارٹیز سے پر پاکستان کی تمام اقلیتی برادری کو سلام اور مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ہنگو منصور ارشد نے مینارٹی ڈے کی مناسبت سے ڈی سی آفس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقعہ پر اے ڈی سی عرفان محسود،اے سی اویس عمر کیانی،ضلع ہنگو کی سکھ،یندو،کرسچن کے مشران اور بچے بھی موجود تھے۔سیاسی و سماجی رہنما فرید سنگھ،آل مینارٹیز کے چیئرمین پنڈت ہری دیال سندھو،دا نش مسیع اور دیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو جو حقوق مل رہے ہیں ان کا مغرب میں بھی عشر عشیر نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا دین،دھرم اور ایمان ہے اس کی ترقی،خوشحالی اور استحکام اقلیتوں کی زندگی کا سب سے بڑا مشن ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سب امین اور سب طبقے باہنی احترام،محبت اور یگانگت کے رشتے میں کھڑے ہیں یہ ایک منفرد خوبصورتی ہے۔مینارٹی ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر منصور ارشد نے اقلیتوں کو دل کی دنیا گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آپ کا ہے آپ کا خون پسینہ اس کی ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ ہے اور وطن کے لیے اقلیتوں کی قربانیاں لائق ستائش ہیں، انہوں نے کہا کہ ان کے دروازے آپ سب کے لئے کھلے ہیں آپ کو وہ ادب،احترام اور مقام ملتا رہے گا جس کا خاکہ بانی پاکستان نے ہمارے سامنے رکھا۔منصور ارشد نے کہا کہ کہ پاکستانی قوم اقلیتوں کی حب الوطنی،باہمی یگانگت اور محنت و جدوجہد کی قدر کرتی ہے اور آپ کا جزبہ ہم سب کے لیے تقویت کا حامل ہے، انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کی تقاریب میں اقلیتوں کی ولولہ انگیزی ہم سب کے لیے ایک مثال ہے اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر نے مینارٹی ڈے کی مناسبت سے کیک کاٹا اور اقلیتی برادری میں گھل مل کر انہیں مبارک باد پیش کی۔تقریب میں پاکستان کی ترقی اور یگانگت کے لیے خصوصی دعاؤں کا بھی اہتمام کیا گیا۔