اقلیتی برادری ایم پی اے ویلسن وزیر اور ممبرصوبائی اسمبلی شفیق آفریدی کا شمشان گھاٹ کا دورہ

 اقلیتی برادری ایم پی اے ویلسن وزیر اور ممبرصوبائی اسمبلی شفیق آفریدی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
باڑہ(نمائندہ پاکستان) آج باڑہ میں اقلیتی برادری کا عالمی دن کے موقع پر معاون خصوصی وزیراعلی برائے اقلیتی برادری وزیر زادہ، اقلیتی برادری ایم پی اے ویلسن وزیر اور ممبرصوبائی اسمبلی شفیق افریدی نے باڑہ تحصیل اور بعد میں کلنگہ اکاخیل میں واقع شمشان گھاٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر باڑہ خالد خان، تحصیلدارباڑہ غنچہ گل اور دیگر مشران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیرزادہ نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں اقلیتوں کی خفاظت اور ان کے حقوق کا زندہ ثبوت یہ ہے کہ 15 سال پرانے شمشان گھاٹ ابھی تک محفوظ ہے اور وہاں رکھے گئے لکڑیاں اور دیگر سامان امانت پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اقلیتوں کے حقوق کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں ان کیلئے وہاں پر ان کیلئے رہائشی کالونی سمیت تمام سہولیات دی جائے گی۔ اس موقع پر ممبر صوبائی شفیق افریدی نے کہا کہ قبائل محب وطن ہے اور اقلیتی برادری قبائلی علاقوں میں اپنے آپ کو محفوظ تصور کرتے ہیں یہاں پر ان کے جائیداد ہے اور قبائلی علاقوں میں اقلیتی برادری کو عبادت گاہوں کی کھلی آزادی ہے۔اس موقع پر اقلیتی برادری نے بابا جی گوپال سنگھ، پاپندر سنگھ اور دیگر نے کہا کہ قبائلی عوام نے ہمارے ساتھ مکمل تعاون اور ہر مقام پر ساتھ دیتے ہیں جس پر ہم اقلیتی برادری یہاں خوشی سے زندگی گزار رہے ہیں۔ اس موقع پر شمشان گھاٹ میں وزیر زادہ نے پودا بھی لگا دیا۔