مقبوضہ کشمیر میں ایک سال سے ٹارچراور قتل عام معمول بن گیا 

مقبوضہ کشمیر میں ایک سال سے ٹارچراور قتل عام معمول بن گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(آئی این پی) آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک سال سے ٹارچر اور قتل عام معمول بن گیا ہے مودی اور امیت شاہ اب ہندو راشٹریا کے تحت کشمیر کا حل چاہتے ہیں تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیت میں ہونے سے مراد یہ نہیں کہ شہری دوسروں سے کم تر ہیں پاکستان کے آئین میں اقلیتوں کے حقوق کو مکمل تحفظ حاصل ہے سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتوں سے ناروا سلوک اور کشمیر میں بربریت ہندو توا نظریہ ہے بھارت میں مسلمانوں کا استحصال ہو رہا ہے مقبوضہ کشمیر میں ایک سال سے ٹارچر اور قتل عام معمول بن گیا  انہوں نے کہا کہ ہٹلر دور میں جو ہوا وہ آج کشمیر میں ہو رہا ہے مودی اور امیت شاہ اب ہندو راشٹریا کے تحت کشمیر کا حل چاہتے ہیں کشمیر میں ہندوں کو بسانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی آبادی کے تناسب کی تبدیلی اور نسل کشی روکے، عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں اور اقوام متحدہ کردار ادا کرے۔
صدر آزاد کشمیر