شراب لائسنس کیس، وزیراعلٰی پنجاب آج نیب آفس پیش ہونگے
لاہور (آن لائن) شراب کے غیر قانونی لائسنس جاری کرنے کے الزام میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج (بدھ کو) نیب کی انکوائری ٹیم کے روبرو پیش ہونگے۔ نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو کینٹ کے ایک مقامی ہوٹل کے مالک کو شراب فروخت کرنے کے لائسنس کے اجراء پر تفتیش کے لئے طلب کر رکھا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ وہ قافلے کی صورت میں نیب آفس نہیں جائیں گے بلکہ ذاتی حیثیت میں نیب آفس جا کر انکوائری کمیٹی کے سوالوں کا جواب دیں گے۔
عثمان بزدار پیشی