بی آر ٹی منصوبہ مکمل، وزیراعظم 13اگست کو افتتاح کرینگے 

بی آر ٹی منصوبہ مکمل، وزیراعظم 13اگست کو افتتاح کرینگے 

  

 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف حکومت کے پشاور میں بی آر ٹی منصوبے کی افتتاحی تاریخ بالاخر سامنے آگئی، وزیراعظم عمران خان 13 اگست کو بی آرٹی کا افتتاح کریں گے۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے، وزیراعظم کو بی آرٹی سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ بی آر ٹی منصوبے کا آغاز اکتوبر 2017 میں ہوا تھا، منصوبے میں مختلف مقامات پر 31 اسٹیشن بنائے گئے ہیں، 8 انڈر پاسز ہیں جن کی کل لمبائی 3 کلو میٹر ہے۔بی آر ٹی میں 13 کلومیٹر کے اوور ہیڈ ہیں جن میں 9 اسٹیشن اوور ہیڈ بنائے گئے ہیں، منصوبے کی مجموعی لمبائی 65 کلو میٹر ہے۔ بی آر ٹی میں سفر کرنے والے شہریوں کے لیے گزشتہ روز زو کارڈ بھی جاری کیا گیا۔

بی آر ٹی 

مزید :

صفحہ اول -