13اگست سے انسدادپولیو مہم کا دوسرا مرحلہ شروع کرنیکا فیصلہ
لاہور(این این آئی)وفاقی حکومت نے ملک بھر میں 13اگست سے پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا، مہم کے دوران 130 اضلاع کے 3کروڑ 40لاکھ بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر رانا صفدر نے کہا ہے کہ مہم کے دوران 9ماہ سے 5سال کے بچوں کو وٹامن اے بھی دیا جائے گا۔انسداد پولیو پروگرام کی جانب جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جولائی میں کامیاب پولیو مہم کے بعد انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ 13اگست سے شروع کیا جارہا ہے۔ خیبرپختونخوا میں 13اگست، پنجاب اور سندھ میں 15اگست جبکہ بلوچستان اور آزاد کشمیر میں 17اگست سے سے انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی۔
پولیو مہم