جنوبی وزیر ستان،سیکورٹی فورسز پر خودکش حملہ،بریگیڈئیر سمیت 3 جوان زخمی

  جنوبی وزیر ستان،سیکورٹی فورسز پر خودکش حملہ،بریگیڈئیر سمیت 3 جوان زخمی

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملہ, خودکش حملے میں بریگیڈیئر عمار علی سمیت تین جوان شدید زخمی، تفصیلات کے مطابق آج بروز منگل جنوبی وزیرستان سب ڈویژن لدھا کے علاقہ بدر بریج پل کے قریب ایک خودکش بمبار نے سیکورٹی فورسز کے کانوائے پر خودکش حملہ کیا جس کے نتیجے میں 24 میکنائزڈ بریگیڈ کے کمانڈر  بریگیڈیئر عمار علی سمیت ان کے ساتھ ڈیوٹی پر معمور تین جوان شدید زخمی ہو گئے ہیں،جن کو ابتدائی طبی امداد کیلئے  بذریعہ ہیلی کاپٹر وانا منتقل کردیا گیا ہے، فورسز پر خود کش حملہ آور کے جسم کے اعضاء جائے واردات پر بکھرے پڑے ہوئے تھے، حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا، واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان میں کافی عرصہ کے بعد دہشت گردی کی اس کاروائی سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -