کور کمانڈرز کانفرنس: ایل او سی، پاک افغان بارڈر صورتحال پر غور، سکیورٹی یقینی بنائینگے: آر می چیف 

            کور کمانڈرز کانفرنس: ایل او سی، پاک افغان بارڈر صورتحال پر غور، ...

  

 راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس منگل کو جی ایچ کیو میں ہوئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرزکانفرنس میں جیواسٹریٹیجک اورنیشنل سیکیورٹی امورپربات چیت کی گئی۔کانفرنس میں ایل اوسی اورپاک افغان بارڈر کی صورتحال کے ساتھ ساتھ داخلی سیکیورٹی ماحول پربھی تفصیلی غور کیا گیا۔شرکاء نے ا فغان مفاہمتی عمل میں پیشرفت کوسراہا اور امید ظاہر کی کہ انٹرا افغان مذاکرات کا جلدانعقاد ہوگا۔آرمی چیف نے کورونا وباء اورٹڈی دل کے خاتمے کیلئے سول انتظامیہ سے تعاون اور پاک فوج کی فارمیشن کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اظہاراطمینان کیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے کمانڈرز کو ہدایت کی کہ محرم الحرام میں عوام کی سیکیورٹی اورتحفظ کیلئے اقدامات کیے جائیں،کوروناکی روک تھام کیلئے گائیڈلائنزکویقینی بنایاجائے۔آرمی چیف نے سندھ اوربلوچستان میں سیلاب پر فورسز کے بروقت اور فوری ردعمل پرتعریف کی اور ہدایت کی کہ سیلابی صورتحال کے پیش نظرہرممکن احتیاطی تدابیراختیارکی جائیں۔ آرمی چیف نے شہر قائد میں سیلابی صورتحال کے دوران پاک فوج کی کوششوں کو سراہتے ہوئے موجودہ صورتحال کے پیش نظر فعال اقدامات کرنے پر زور دیا۔  

مزید :

صفحہ اول -