بھارتی اداکارسنجے دت پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہوگئے

  بھارتی اداکارسنجے دت پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہوگئے

  

  دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ میں 'سنجو بابا' کے نام سے پہچانے جانے والے بھارتی اداکارسنجے دت پھیپھڑوں کے کینسرمیں مبتلا ہوگئے۔خیال رہے کہ دو روز  قبل سنجے دت کو سانس لینے میں تکلیف کے باعث ممبئی کیہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں سے وہ ایک روز بعد گھر منتقل ہوگئے تھے اور ان کا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آیا تھا۔  بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو پھیپھڑوں کا کینسر تشخیص ہوا ہے جس کا علاج وہ امریکا سے کروائیں گے اور وہ فوری طور پر امریکا روانہ ہورہے ہیں۔سنجے دت کے ایک قریبی دوست کے مطابق کینسر  ابھی قابل علاج ہے تاہم اس کے لیے فوری علاج شروع کرنا ہوگا۔

سنجے دت 

مزید :

صفحہ اول -