مجھ پر حملہ ہوا نہ گاڑی پر پتھراؤ،میرا کوئی ٹوئٹر اکاؤنٹ نہیں، صبا قمر کی وضاحت

 مجھ پر حملہ ہوا نہ گاڑی پر پتھراؤ،میرا کوئی ٹوئٹر اکاؤنٹ نہیں، صبا قمر کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)مسجد وزیر خان میں گانے کی عکس بندی پر شدید تنقید اور انکوائری کی زد میں آنے والی ماڈل گرل و اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ مجھ پر حملے کی خبر جھوٹ، مجھ پر کسی نے حملہ کیا نہ ہی میری گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا ہے۔ٹوئٹر پرمیرے نام سے جعلی اکاؤنٹ پر یہ ٹوئیٹ کیا گیا کہ جب میں گھر واپس جارہی تھی تو کسی نے مجھ پر حملہ کیا اور گاڑی پر پتھراؤ بھی کیا۔صبا قمر نے اس بارے میں فیس بک سٹوری میں بتایا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا کیونکہ یہ فیک اکاؤنٹ ہے جس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ میرا ٹک ٹاک پر بھی کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے ۔ وہ بھی ا جعلی اکاؤنٹ بنایا گیا ہے۔
 صبا قمر وضاحت

مزید :

صفحہ اول -