امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کا مسلمانوں کو ہر شعبے میں نمائندگی دینے کا وعدہ

   امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کا مسلمانوں کو ہر شعبے میں نمائندگی دینے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ کے حریف ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کشمیر میں بھارتی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پابندیاں ختم کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔  مسلم فار بائیڈن پلیٹ فارم کے تحت منعقدہ ورچوئل فنڈ ریزنگ کے شرکاء   سے گفتگو میں جو بائیڈن نے کشمیر میں بھارتی اقدامات کو جمہوری اقدار کے منافی قرار دیا۔جو بائیڈن نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں غیرقانونی اور غیر جمہوری پابندیاں ختم کرے اور وہ تمام اقدامات کرے جن سے بنیادی انسانی حقوق بحال ہوں، پرامن احتجاج سے روکنا اور انٹرنیٹ کی بندش جیسی پابندیاں جمہوریت کو کمزور کرتے ہیں۔امریکا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور نسلی امتیاز کا اعتراف کرتے ہوئے بائیڈن نے یقین دلایا کہ ان کی انتظامیہ میں مسلمانوں کو ہر شعبے میں نمائندگی ملے گی۔ان کا کہنا تھا کہ بطور صدر میں مسلمانوں سے ہر معاملے میں رائے لوں گا اور ان نسل پرست پالیسیوں کو ختم کروں گا جو ڈونلڈ ٹرمپ نے اول روز سے مسلمانوں پر لگا رکھی ہیں۔

جوبائیڈن

مزید :

صفحہ اول -