این ایف سی ایوارڈ پر سمجھوتہ نہیں ہوگا،حکومت صوبوں کے حقوق چھیننا چاہتی ہے،بلاول

این ایف سی ایوارڈ پر سمجھوتہ نہیں ہوگا،حکومت صوبوں کے حقوق چھیننا چاہتی ...

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) زرداری ہاؤس اسلام آباد میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے عوامی نیشنل پارٹی کے پی کے صدر ایمل ولی خان نے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کے معاملے میں حکومت کی جانب سے ناانصافی پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ملک کو ون یونٹ کی جانب دھکیلنے کی کوشش کو ہم ہر صورت میں ناکام بنائیں گے۔ یہ حکومت جتناعرصہ برقرار رہے گی، ملک اور عوام کا نقصان زیادہ ہوتا چلا جائے گا۔ دونوں رہنما وں نے پارلیمان اور پارلیمان کے باہر اپوزیشن کی جانب سے بھرپور کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے۔ اس حکومت کی کوئی سمت نہیں،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔ حکومت چھوٹے صوبوں کے حقوق چھیننا چاہتی ہے۔ہم چھوٹے صوبوں کے حقوق اور آئین کی پامالی کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

کوئی سمجھوتہ نہیں 

مزید :

صفحہ اول -