پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے تحفظات دور ہونے تک اے پی سی نہیں بلائینگے، فضل الرحمن

  پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے تحفظات دور ہونے تک اے پی سی نہیں بلائینگے، فضل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)  جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن کی بڑی جماعتوں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کر دار پر شدید تحفظات کااظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جب تحفظات دور ہونگے اور اپوزیشن متحد ہو جائیگی تو کل جماعتی کانفرنس تب بلائیں گے،جب تک اپوزیشن یکسو نہیں ہوگی، ہم اس ناجائز حکومت کے خلاف موثر کردار ادا نہیں کر سکتے،نیب انتقام کا ادارہ ہے، حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف نیب کو استعمال کررہی ہے،مریم نواز کے ساتھ مکمل یکجہتی کرتے ہیں،میڈیا کوجمہوریت مخالف قوتوں کی حمایت نہیں کرنی چاہیے،میڈیا کو سیاستدانوں کا ساتھ دینا چاہیے،ناجائز حکومت کے خاتمے کیلئے جدوجہد جاری رہی گی۔ منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ نیب آفس واقعہ پر مریم نواز نے مجھ سے رابطہ کیا اور تمام صورتحال سے آگاہ کیا،ہم مریم نواز کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، حکمران اپوزیشن کو نیب ادارے کے ذریعے دیوار کے ساتھ لگانا چاہتے ہیں۔مسلم لیگ (ن)کے لوگ اپنے دفاع کیلئے پتھر لے کر گئے۔ شیطان بھی ایسی حرکت نہ کرے جو ایسے موقع پر کی جاتی ہیں۔جھوٹ بولا جا رہا ہے کہ نیب کے دفتر پر حملہ ہوا ہے۔میڈیا کواس موقع پر جمہوریت مخالف قوتوں کی حمایت نہیں کرنی چاہئے۔روز کی ذلت سے بہتر ہے کہ ایک پالیسی بنائی جائے کہ نیب میں پیش نہ ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف بل پر مسلم لیگ ن اور پی پی پی سے تحفظات ہیں تاہم امید ہے جلد ہی تحفظات دور ہوجائیں گے اور اے پی سی بھی ہوجائے گی۔
 فضل الرحمن

مزید :

صفحہ اول -