پاکستان کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد میں بھرپور مدد کرتا رہے گا،دفتر خارجہ 

    پاکستان کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد میں بھرپور مدد کرتا رہے گا،دفتر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کے شوپیاں کے علاقے میں قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں راجوری سے تین کشمیری مزدوروں کی ماورائے عدالت شہادتوں کی شدید مذمت کرتا ہے،قتل، تشدد، جبری گمشدگیوں، غیرقانونی حراستوں، جبروظلم کے ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیری عوام کو غلام بنانے کی بھارت کی کوششیں ماضی میں ناکام رہیں اور مستقبل میں بھی ہرگز کامیاب نہیں ہوں گی، نہ ہی بھارت عالمی قانون اور کنونشنز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیرقانونی اور طاقت کے زور طورپر اپنے زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرسکتا ہے،عالمی برادری قابض بھارتی افواج کی جانب سے جاری ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بھارت کو پابند کرے کہ زندہ رہنے سمیت کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کے لئے عالمی قانونی ذمہ داریاں اور فرض پورا کرے،پاکستان کشمیری عوام کے خلاف جرائم کے ارتکاب پر بھارت کو کٹہرے میں کھڑا کرتا رہے گا اور کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ خود ارادیت کے حق کی فراہمی کی منصفانہ جدوجہد میں ان کی بھرپور مدد کرتا رہے گا۔ منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رواں سال کے آغاز سے قابض بھارتی فوج کے جعلی مقابلوں، نام نہاد تلاشی کی کارروائیوں اور چھاپوں میں دو سو سے زائد بے گناہ کشمیری شہید کئے جاچکے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ بے گناہ کشمیریوں کا قتل اور املاک کا نقصان آرایس ایس، بی جے پی کے ہندتوا کے مشترکہ ایجنڈے کا حصہ ہے جس کا مقصد تشدد اوربہیمانہ اجتماعی سزاوں کے ذریعے بے بس کشمیریوں کے عزم وارادے کو کمزور کرنا ہے۔
دفتر خارجہ 

مزید :

صفحہ اول -