نواز شریف اور مریم کیخلاف مقدمات بالکل واضح ہیں، فواد چودھری 

 نواز شریف اور مریم کیخلاف مقدمات بالکل واضح ہیں، فواد چودھری 

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) فواد چودھری نے کہا ہے کہ احتساب کے بیانیہ کی ناکامی ہے کہ مریم نواز انقلابی شاعری سناتی نظر آتی ہیں۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف مقدمات بالکل واضح ہیں لیکن ہمارا نظام انصاف ایسا آلودہ ہے کہ شیشے سے شفاف جرائم بھی آلودگی کی نذرہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کسی اور ملک میں یہ ہو سکتا ہے کہ اتنا پیسہ لوٹ کے پھوٹ جاؤ اور فرق ہی نہ پڑے۔

فواد چودھری 

مزید :

صفحہ اول -