ملک میں کورونا کے مزید 960نئے کیس رپورٹ، 23متاثرین جاں بحق 

    ملک میں کورونا کے مزید 960نئے کیس رپورٹ، 23متاثرین جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی‘لاہور،اسلام آباد،واشنگٹن، برازیلیا، نئی دہلی(سٹاف رپورٹر،جنرل رپورٹر، نیوزایجنسیاں) ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید960کیس اور 23اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے960نئے کیسزرپورٹ جبکہ 15 متاثرین کی اموات ہوئیں جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2لاکھ 85ہزار191اورایکٹیو کیسز کی تعداد 17ہزار 833 ہے۔ ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دولاکھ 61ہزار246ہو گئی ہے۔ سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 24ہزار127، پنجاب میں مریضوں کی تعداد 94ہزار586، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 34755، بلوچستان میں تعداد 11921، اسلام آباد میں 15281، آزاد جموں و کشمیر 2150اورگلگت میں 2371 ہوگئی۔ این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 18ہزار227ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھرمیں اب تک 21لاکھ 65ہزار 811 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ ملک بھر کے ہسپتالوں میں 146مریض وینٹی لیٹرپر ہیں، ہسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرزکی تعداد 1859ہے، ملک بھر میں 735ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلیے سہولیات ہیں اوراس وقت 1ہزار 365مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔دوسری جانب دنیا بھر میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 2 کروڑ 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، امریکا، برازیل اور بھارت کرونا وائرس کیسز کے لحاظ سے بدستور پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔دنیا بھر میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 64 لاکھ 56 ہزار سے زائد ہے۔اب تک دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 7 لاکھ 37 ہزار 135 ہوچکی ہے۔کرونا وائرس کے کیسز اور اموات کے لحاظ سے امریکا سب سے زیادہ متاثر ہے۔ امریکا میں اب تک کرونا وائرس سے 1 لاکھ 66 ہزار 44 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 17 ہزار سے زائد زیر علاج مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔امریکا میں کرونا وائرس کے اب تک 52 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر برازیل ہے جہاں کرونا وائرس کے اب تک 30 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ اموات 1 لاکھ 1 ہزار 752 ہوگئی ہیں۔ بھارت کرونا وائرس کیسز کے لحاظ سے دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر ہے، بھارت میں اب تک 22 لاکھ 67 ہزار سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 45 ہزار 353 ہوچکی ہے۔روس اور جنوبی افریقہ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔ وبا کے آغاز میں سب سے زیادہ متاثر ملک اٹلی میں کئی روز سے کرونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ادھر چین میں ایک بار پھر کرونا وائرس سر اٹھاتا دکھائی دے رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں چین میں 44 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورونا

مزید :

صفحہ اول -