وراثت کے دعویدار کراچی کی تباہی کے ذمہ دار ہیں: ناصر شاہ 

  وراثت کے دعویدار کراچی کی تباہی کے ذمہ دار ہیں: ناصر شاہ 

  

 کراچی (سٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ  نے کہا ہے کہ کراچی کی وراثت کے دعویدار ہی کراچی کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کرونا اقدامات کے حوالے سے عوام کا غیر مشروط اعتماد ہماری جیت ہے۔انہوں نے کہا کہ ناگہانی آفات،مسائل میں سندھ حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے،ملک کے مسائل پیپلزپارٹی کے علاوہ کوئی حل نہیں کرسکتا۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی کی وراثت کے دعویدارہی کراچی کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے جدید منصوبوں کے متعدد پروگرامز کا افتتاح کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ کرپشن،اقربا پروری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہتے ہیں،بلاول بھٹو کا وژن روشن اور جگمگاتا پاکستان ہے۔یاد رہے کہ دو روز قبل ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ نالوں پر تجاوزات ہیں جن کی وجہ سے صفائی میں بھی مسئلہ آتا ہے،کئی بار صفائی شروع کی مختلف رکاٹوں کی وجہ سے تاخیر ہوئی،2 لاکھ ٹن سے زیادہ نالوں سے نکلا کچرا لینڈ فل سائٹ منتقل کیا گیا۔

مزید :

صفحہ اول -