گورنرسندھ سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ٹیلی فونک رابطہ
کراچی (سٹاف رپورٹر)گورنرسندھ عمران اسماعیل سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے گورنرسندھ سے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان 13 اگست کو بی آر ٹی پشاور کا افتتاح کریں گے، چاہتے ہیں کہ گورنرسندھ عمران اسماعیل بھی تاریخی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں۔گورنرسندھ عمران اسماعیل نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی دعوت قبول کرکے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ٹی کی افتتاحی تقریب میں شرکت میرے لئے باعث اعزاز ہے، اس لئے 13 اگست کو وزیر اعظم کے ہمراہ بی آر ٹی کی افتتاحی تقریب میں ضرور شرکت کروں گا۔