مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں،محمد حسین محنتی 

 مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں،محمد حسین محنتی 

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ استحصالی نظام کے خاتمے اور اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کے بغیر کسانوں و ملک کی تقدیر نہیں بدل سکتی۔ زراعت کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور ملک کی 70 فیصد آبادی زراعت سے وابستہ ہے مگر دیگر شعبوں کی طرح زراعت اور کاشتکا ر طبقہ بھی حکومتی عدم توجہ کی وجہ سے بدحالی کا شکار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں کسان بورڈ پاکستان کے نائب صدر عبدالجبار خان کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔ وفد نے صوبائی امیر کو سندھ سمیت پاکستان میں کسانوں کو درپیش مسائل کی صورتحال اور حکومتی بے حسی سے آگاہ کیا۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ معاشی ترقی کے تمام تردعووں کے باوجود مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں ہیں۔حکومت کو ہرمحاذ پرناکامی کا سامانا ہے۔حکمران آٹا چینی پٹرول بجلی سمیت جس چیز کا بھی نوٹس لیتے ہیں ان کی قیمتیں آسمان پرچلی جاتی ہیں کہیں بھی حکومتی رٹ نظر نہیں آتی۔حکمرانوں کی اقرباء پروری اور مفاد پرستانہ پالیسیوں کی وجہ سے زراعت سمیت ہر شعبہ بدحالی کا شکار ہے۔ حکومت کسانوں کو درپیش مشکلات کو حل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ کسانوں اور مظلوم و پسے ہوئے طبقہ کی بات کی ہے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت فی الفور کسانوں کی مشکلات کو ختم کرے اور ان کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

مزید :

صفحہ اول -