اپوزیشن جتنا شور مچالے حکومت اپنی مدت پوری کریگی:زین قریشی

اپوزیشن جتنا شور مچالے حکومت اپنی مدت پوری کریگی:زین قریشی

  

 ملتان(نیوز رپورٹر)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدومزاہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پہلے عالمی حکمران ہیں جنہوں نے سمارٹ لاک ڈاؤن کے طریقہ کار کو متعارف کروایا۔ اب دنیا سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کو سراہا رہی ہے۔ اگر مکمل لاک ڈاؤن کرتے تو عوام بھوک‘ غربت اور کمزور معیشت کا سامنا کرنا پڑتا۔ اگر لاک ڈاؤن نہ کرتے تو وباء پھیل(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

 جاتی۔ وزیراعظم عمران خان نے سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی متعارف کروائی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان میں پی ٹی آئی سٹی سیکرٹری جنرل بابر شاہ کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو اور پی ٹی آئی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کل نیب میں پیش ہونگے۔ اور انہوں نے کہا ہے کہ نیب جتنی بار بھی بلائے گا میں پیش ہونگا۔ کیونکہ میرا دامن صاف ہے۔ انہوں نے کہا دوسرے وزراء اعلیٰ کو بھی بزدار صاحب جیسا جذبہ رکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف کی حکومت کو دو سال مکمل ہو گئے ہیں۔ ہمارے دو سالہ دور حکومت میں پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کے قریب ہے۔ لاکھوں نوجوانوں کو رضاکارانہ ٹائیگر فورس میں شامل کیا۔ جب اقتدار سنبھالا تو ملکی معیشت کی حالت سب کے سامنے تھی۔ موڈیز کی ریٹنگ بہتر ہوئی ہے۔ ملکی معیشت بتدریج مضبوط ہو رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کرپشن سے پاک ملک کی تشکیل کیلئے کام کررہے ہیں۔ غربت کی لکیر سے نیچے لاکھوں گھرانوں کیلئے احساس کیش پروگرام ہماری حکومت کا ایک سنہری اقدام ہے۔اپوزیشن جتنی مرضی اے پی سی بلائے  ہماری حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی۔اس موقع پر پی ٹی آئی ضلع ملتان کے صدر خالد جاوید وڑائچ‘ سید بابر شاہ‘ شہباز قریشی و پی ٹی آئی کے دیگر عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے پی ٹی آئی ملتان سٹی کے سیکرٹری جنرل بابر شاہ کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر وجمیل کی دعا کی۔قبل ازیں مخدومزادہ زین حسین قریشی نے گزشتہ روز این اے 157 میں مصروف دن گزارا۔ انہوں نے مختلف یونین کونسلوں بدھلہ سنت‘ ٹاٹے پور‘ کوٹلہ مہاراں‘ کڑی ٹمک‘ کوٹھے والا سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ ان یونین کونسلوں میں وفات پا جانے والی شخصیات کی رہائش گاہوں پر گئے ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کیلئے صبرو جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے این اے 157 میں سات مقامات پر نئے واٹر فلٹریشن پلانٹس کا افتتاح کیا۔ حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے احکامات جاری کئے۔

زین قریشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -