ملتان، مختلف علاقوں میں وارداتیں، پولیس کی کاغذی کارروائیاں مکمل 

ملتان، مختلف علاقوں میں وارداتیں، پولیس کی کاغذی کارروائیاں مکمل 

  

   ملتان (وقا ئع نگار)  ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ مظفر آباد کے علاقے حاجی والہ محمد رمضان سے تین مسلح ڈاکو موٹرسائیکل سمیت نقدی و موبائل مالیت76ہزار چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ قطب پور کے علاقے گارڈن ٹاون لیاقت علی کے گھر کا سوئی گیس میٹر، ٹمبر مارکیٹ (بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

سے محمد عرفان،تھانہ شاہ شمس کے علاقے پیر کالونی محمد سانول کی موٹرسائیکلیں، تھانہ گلگشت کے علاقے سیداں والا بائی پاس سے اسد رضا کے ٹرالہ سے سامان مالیت2لاکھ، گردیزی مارکیٹ عبید اللہ کا موبائل مالیت20ہزار، چاہ سہو والہ سے ٹرانسفارمر مالیت3لاکھ، تھانہ بی زیڈ کے علاقے اسماعیل زئی کالونی مخدوم فہیم کی موٹرسائیکل، تھانہ نیوملتان کے علاقے معصوم شاہ روڑ سے فوزیہ تبسم کے پرس سے نقدی وموبائل مالیت50ہزار، مدنی پارک سے شمشاد علی کی موٹرسائیکل، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے گلستان ٹاون محمد علی کیگھر سے نقدی و طلائی زیورات مالیت4لاکھ50ہزار جبکہ تھانہ مخدوم رشید کے علاقے اللہ دتہ کی دوکان سے سامان مالیت70ہزار چوری ہوگئے۔

کارروائیاں مکمل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -