ایف بی آر،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر10افسر معطل 

 ایف بی آر،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر10افسر معطل 

  

  ملتان(نیوز رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نینااہلی اور بدعنوانی کے خلاف کاروائی تیز کرتے ہوئے مزید 10 افسران کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر معطل کر دیا ہے۔ معطل ہونے والے کسٹمز کے 10 افسران میں سات انسپکٹرز، دو سپرنٹنڈنٹ اور ایک اپریزنگ افسر(بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

 شامل ہے۔ جولائی کے ماہ سے شروع ہونے والے اس ایکشن میں اب تک 36 افسران اور 19 اہلکاروں کو معطل اور 3 اہلکاروں کو بر طرف کیا جا چکا ہے۔ ایف بی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ادارے میں شفافیت لانے کے لئے ادارے کو بد عنوان اور نا اہل عناصر سے پاک کیا جائے گا۔کسی بھی قسم کی بے ضابطگی اور نااہلی کی نشاندہی پر فی الفور کاروائی کی جائے گی۔ ادارے کا وقار بلند کیا جائے گا اور ٹیکس گزاروں اور عوام کے ذہنوں میں ادارے کے تاثر کو بہتر بنایا جائے گا تا کہ ٹیکس گزار بغیر کسی شک و شبہ کے اپنے ذمہ کاٹیکس ادا کریں اور اس یقین کے ساتھ ادا کریں کہ ان کا ادا کیا گیا ٹیکس ملکی ترقی اور عوام کی فلاح پر خرچ ہو گا۔ اس سلسلے میں بدعنوانی اور بے ضابطگی کے خلاف کسی قسم کی شکایات کے لئے ایف بی آر میں انٹیگریٹی پرفارمنس مینجمنٹ یونٹ قائم کیا گیا ہے اور کوئی بھی شکایت کنندہ ٹیلیفون کال، ای میل یا خط کے ذریعے کسی بھی ایف بی آر کے ملازم کے خلاف شکایت بھیج سکتا ہے جس کی تحقیقات اور جانچ پڑتال اعلی سطح کے افسران کریں گے۔ ایف بی آر اس سلسلے میں اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے حکومتی ریونیو میں اضافے کے لئے کوششیں جاری رکھے گا اور ادارے کے مقاصد کو ہر صورت حاصل کر نے کی کوشش کرے گا۔

معطل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -