تحریک جوانان پاکستان وکشمیر کے زیراہتمام گردیزی مارکیٹ میں پاکستان زندہ باد ریلی
ملتان (سٹی رپورٹر)تحریک جوانان پاکستان وکشمیر کے زیر اہتمام گردیزی(بقیہ نمبر48صفحہ7پر)
مارکیٹ گلگشت میں جشن آزادی کے سلسلہ میں پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت ضلعی صدر تحریک جوانان پاکستان عامر رؤف نے کی، عامر رؤف نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے لیے اللہ کا تحفہ ہے اور ہمیں اس عظیم تحفے کی دل سے قدر کرنی چاہیے اس عظیم ملک کے حصول کے لیے ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیاں دیں ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ بھارت میں آج مسلمانوں کے ساتھ جو سلوک روا رکھا جارہا ہے اس سے ثابت ہوگیا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کا حصول پاکستان کا فیصلہ درست تھا انہوں نے پاک فوج اور ان کے سربراہ قمر جاوید باجوہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا وطن عزیز کی جانب جس نیبھی میلی آنکھ کرکے دیکھا اس کی آنکھ نکال دی جائے گی پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ ہے انہوں نے تحریک جوانان پاکستان کے سربراہ عبداللہ گل کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا کہ ملک کے نوجوان ملک کی حفاظت کے لیے سربکف کفن ہیں اور بھارت کو چھٹی کا دودھ یاد دلادینگے ریلی میں حسن بھٹہ،حمید بھٹی،رمضان حمزہ مدثر،خورشید بھٹی، فہیم شاہ دیگر نے شرکت کی۔
ریلی