وہاڑی، بازاروں میں  سبز ہلالی پرچموں کی بہار

وہاڑی، بازاروں میں  سبز ہلالی پرچموں کی بہار

  

 وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)بازاروں میں جھنڈیوں اور سبز ہلالی(بقیہ نمبر49صفحہ7پر)

 پرچموں کے سٹال سج گئے۔چودہ اگست قریب آتے ہی شہریوں بالضوص بچوں میں جوش و خروش بڑھنے لگا، تفصیل کے مطابق جیسے جیسے چودہ اگست قریب آرہاہے  شہریوں خاص طور پر بچوں میں جوش و خروش بڑھ رہاہے۔ شہر میں جگہ جگہ جھنڈیوں،بیجز اور سبز ہلالی پرچموں کے سٹالز سج چکے ہیں اور بچے بڑے سب جھنڈیاں اور بیجز خریدرہے ہیں۔ بچے اپنے گھروں کوسجانے کیلئے جھنڈیاں خرید رہے ہیں تو وہی پر نوجوان اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر لگانے کیلئے سبز ہلالی پرچم لے رہے ہیں ہر شخص جشن آزادی کو لے کر انتہائی پرجوش دکھائی دیتاہے اور چودہ اگست آزادی کی خوشیاں منانے کی تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں۔

بہار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -