بارش، ملتان سمیت مختلف شہروں  میں 35سے زائد فیڈرز بند

بارش، ملتان سمیت مختلف شہروں  میں 35سے زائد فیڈرز بند

  

 ملتان (نیوز رپورٹر) میپکو ریجن کے زیر انتظام مختلف علاقوں میں (بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

 گزشتہ روز مون سون بارشوں سے بجلی سسٹم متاثرہوا۔ شدید اورکئی گھنٹے جاری رہنے والی بارش سے ملتان، وہاڑی، بوریوالہ، خانیوال، کبیروالہ، میلسی، کرمپور،جہانیاں، گڑھاموڑ، بہاولنگر اور لڈن سمیت مختلف علاقوں کے35سے زائد فیڈرز مختصر دورانئے کے لئے بند ہوئے۔ سٹاف نے بار ش رکنے کے بعدٹی اینڈ پی کے مکمل استعمال کے ساتھ متاثرہ فیڈرز سے بجلی کی فراہمی بحال کی۔ قائمقام چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر عترت حسین میپکو پاورکنٹرول سنٹر میں بجلی کی بحالی کے کاموں کی نگرانی کرتے رہے۔132KVوہاڑی سرکٹ سے بجلی کی فراہمی متاثرہوئی جسے ڈبل سرکٹ سے بحال کیاگیاجبکہ ملتان میں نیو حافظ جمال فیڈر کے زیر انتظام علاقہ میں خراب ہونے والا پن انسولیٹر تبدیل کرکے بجلی بحال کی گئی۔

فیڈرز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -