ضلع راجن پور، پرائمری سکولوں کی سولر سسٹم پر منتقلی کا عمل مکمل 

  ضلع راجن پور، پرائمری سکولوں کی سولر سسٹم پر منتقلی کا عمل مکمل 

  

 راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پنجاب اُجالا پروگرام کے تحت ضلع راجن پور کے پرائمری سکولوں کی سولر سسٹم پرمنتقلی کاعمل مکمل، دُوردراز کے دیہاتی سکولوں میں چوکیدار تعینات نہ ہو نے اور سولرپینلز وسولرسسٹم کے چوری ہوجانے کے خطرے کے پیش نظر پنجاب اُجالا پروگرام فلاپ ہونے کا خدشہ لاحق ہوگیا سرکاری خزا نے سے پنجاب اُجالا پروگرام پرخرچ ہو نے والے اربوں روپے نقصان کا احتمال ہوگیا تفصیلات کے مطابق حکو مت پنجاب نے دوردراز کے دیہاتوں (بقیہ نمبر52صفحہ7پر)

میں جہاں بجلی کی سہولت نہیں ہے وہاں قائم پرائمری سکولوں میں پا نی،ہواکی سہولت  پہنچانے کے لئے سولر سسٹم کی تنصیب کاعمل مکمل کرلیا ہے مگر ان سکولوں میں چوکیدار تعینات نہ ہو نے سے اربوں روپے کے اس اُجالا پروگرام کے فلاپ ہو جا نے کا خدشہ لاحق ہو گیا ہے پہلے ہی سرکاری سکولوں میں چوکیدار نہ ہونے سے چور فرنیچر ودیگر قیمتی سامان اُٹھا کرلے جاتے ہیں ا ب جب لاکھوں روپوں کی لاگت سے دوردراز کے سکولوں میں سولر پینلز لگا دیئے گئے ہیں توان کی سیکورٹی ایک مسئلہ بن گئی ہے ان علاقوں کے مکینوں نے حکو مت پنجاب سے سکولوں کے قیمتی سامان خصوصاً سولرسسٹم کی حفاظت کیلئے چوکیدار تعینات کرنے کا مطا لبہ کیا ہے دوسری جانب چیف ایگز یکٹو تعلیم ثناء اللہ سہرا نی نے بتایا کہ ضلع بھر کے ایسے سکول جہاں چوکیدار کی آسامیاں خالی ہیں وہاں بھرتی کیلئے محکمہ تعلیم کے حکام کو لیٹر لکھ چکے ہیں بھرتی کاعمل رُکا ہوا ہے بھرتی کا عمل مکمل ہو نے کے بعد ان سکولوں میں چوکیدار تعینات کردیئے جائیں گے۔

خدشہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -