سکولز اساتذہ کے ای  ٹرانسفرکے انتظامات فائنل 

سکولز اساتذہ کے ای  ٹرانسفرکے انتظامات فائنل 

  

 ملتان(سٹاف رپورٹر)سکولوں کے اساتذہ کے ای ٹرانسفر کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق (بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

صوبائی وزیر برائے سکول ایجوکیشن مراد راس کی زیر صدارت ای ٹرانسفر کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔  اجلاس میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب سارہ اسلم، ڈائریکٹر آئی ٹی پی آئی ٹی بی، ڈائریکٹر مانیٹرنگ سکول ایجوکیشن پنجاب و دیگر شریک تھے۔اجلاس میں ای ٹرانسفر کے حال ہی مکمل ہونے والے راؤنڈ کے حوالے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ اس موقع پر مراد راس کا کہنا تھا کہ      ای ٹرانسفر پالیسی کا انعقاد اور اس پر عملدرآمد ہماری حکومت کا ایک لینڈمارک پراجیکٹ ہے۔ای ٹرانسفر پالیسی کی کامیابی نے اساتذہ کی زندگی آسان کی ہے‘سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والے تمام ملازمین کو ہر ممکن بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے۔ریشنلائزیشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد اساتذہ کی کمی بڑے پیمانے پر پوری ہو جائے گی۔ریشنلائزیشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد پنجاب کے کسی بھی سکول میں اضافی اساتذہ تعینات نہیں رہ سکیں گے۔

فائنل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -