نشتر ہسپتال میں نوسربازوں  کے ڈیرے،سکیورٹی عملہ غائب

نشتر ہسپتال میں نوسربازوں  کے ڈیرے،سکیورٹی عملہ غائب

  

  ملتان (وقا ئع نگار)  نشتر ہسپتال کے اندر نوسربازوں نے ایک روز کے اندر شہریوں کو چار قیمتی موبائل فونز سے محروم کردیا۔(بقیہ نمبر36صفحہ7پر)

جسکی وجہ سے دور دراز سے آئے ہوئے مریضوں شدید ذہنی میں اذیت میں مبتلا ہیں۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نشتر ہسپتال میں آئے روز کوئی نا کوئی واقعہ رونما ہوتا ہے۔جس کی خاص وجہ ہسپتال کے اندر ناقص انتظامی  امور ہیں۔ذرائع کے مطابق ہسپتال انتظامیہ صرف من پسند افراد کو ٹھیکے دینے میں مصروف ہے۔جو سیکورٹی کے امور میں دلچسپی نہیں رکھتی۔گزشتہ ایک روز کے دوران نشتر ہسپتال میں مجموعی طور پر وارڈ نمبر 20 میں زیر علاج مریضوں کے لواحقین کے چار قیمتی موبائل فونز نوسرباز لے آڑے ہیں۔جسکی شکایت متعلقہ پولیس کو بھی کی گئی ہے۔جبکہ ہسپتال حکام معاملے کی چھان بین کر رہے ہیں۔

عملہ غائب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -