یزمان کیلئے فنڈز کی برسات، متعدد  حلقے ترقیاتی پراجیکٹس سے محروم

یزمان کیلئے فنڈز کی برسات، متعدد  حلقے ترقیاتی پراجیکٹس سے محروم

  

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاولپورڈویژن بھرمیں وفاقی وزیرچوہدری طارق بشیرچیمہ نمبرون سیاستدان بن گئے ڈویژن (بقیہ نمبر35صفحہ7پر)

بھرکے سیاستدانوں سے دوگنا فنڈ زسے یزمان میں ترقیاتی کام ہونے لگے دیگرحلقوں کے عوام حکومت اوراپنے عوامی نمائندوں کوکوسنے لگے یزمان میں ڈیڑھ ارب سے زائد کے منصوبہ جات پرکام جاری باقی حلقو ں میں سٹرکوں کی مرمت بھی نہ ہوسکی عوامی حلقوں کی اپنے نمائندوں کوبددعائیں آئندہ الیکشن میں بائیکاٹ کرنے کافیصلہ ذرائع کے مطابق یزمان کے حلقہ میں مسلم لیگ ن کے سابق مشیروزیراعظم پاکستان چوہدری سعودمجیدکے مقابلے میں مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماچوہدری طارق بشیرچیمہ نے الیکشن میں کامیابی کے بعد وفاقی وزیر کے عہدے کاقلمدان سنبھالااوریزمان میں ترقیاتی کاموں کیلئے ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کابجٹ جاری کرایا ذرائع کے مطابق جن ترقیاتی منصوبوں پرکام جاری ہے ان کی لاگت ڈیڑھ ارب سے زائد ہے مزیدفنڈز بھی حاصل کیے جارہے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل دیگرحلقوں سے کامیاب ہونیوالے عوامی نمائندوں کے ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہیں اورسابق جاری منصوبہ جات بھی نامکمل اورتباہ ہوتے جارہے ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ اڈاتیرہ سولنگ تاڈیرہ مستی روڈ20 فٹ کشادگی کیساتھ منصوبہ شروع ہواتھا4کلومیٹرمکمل ہونے کے بعد موجودہ حکومت کے دوراقتدار میں ایک پائی بھی خرچ نہ کی گئی ہے اس مرتبہ پانچ ملین روپے کے فنڈز منظورکیے گئے ہیں جوکہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے اورکوئی ٹھیکیدار بھی کام کرنے کوتیارنہیں ہے۔ اسی طرح سول ہسپتال تاجھانگی والاروڈ انتہائی خستہ حالت میں ہے فنڈز منظورہوئے لیکن مقامی سیاستدانوں کی ناعاقبت اندیشی کی وجہ سے فنڈز واپس چلے گئے اورمنصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا بہاولپورشہرکانجوچوک تاسول ہسپتال روڈ منصوبہ کے فنڈز بھی واپس ہوگئے اس کے علاوہ درجنوں ایسے منصوبہ جات ہیں جن کے فنڈز واپس ہوچکے ہیں گلی محلوں میں سولنگ سیوریج اورٹف ٹائل کاتونام ونشان بھی نہیں ہے شہریوں محمدایوب باجوہ، شوکت علی باجوہ، مظہرشہزاد اورمحمدجمشیدگجر، محمدشریف، اسلم خان بلوچ، رانامحمدرمضان، محمدامین انصاری، چوہدری سعیداختر، محمداسحاق چوہدری اوردیگرنے وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیرچیمہ کوترقیاتی کاموں کے حوالے سے انہیں لیڈرنمبرون کاخطاب دیاہے اورانہوں نے کہاہے کہ اگردیگرعوامی نمائندے بھی اپنے حلقوں کی عوام کااحساس کرلیں توبہاولپورکی پسماندگی بہت جلددورہوسکتی ہے۔

محروم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -