رحیم یارخان، چوری کی9 وارداتیں ملزمان لاکھوں سمیٹ کر فرار

رحیم یارخان، چوری کی9 وارداتیں ملزمان لاکھوں سمیٹ کر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) چوری کی 9 وارداتوں میں ملزمان موٹر سائیکل‘ نقدی‘ سامان کریانہ‘ درخت آم اور روٹر پمپ چرا کر فرار ہوگئے‘مالکان کی رپورٹ (بقیہ نمبر34صفحہ7پر)
پر مقدمات درج۔تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات سٹی سینٹر کے رہائشی نیاز احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 60 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ دوسری واردات نیو غلہ منڈی کے رہائشی نصیر احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 70 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ تیسری واردات سٹی سینٹر کے رہائشی محمد ابراہیم کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 47 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ چوتھی واردات کوٹلہ خان کے رہائشی محمد یعقوب کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 70 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ پانچویں واردات صادق آباد کے رہائشی محمد شعیب کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 70 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ چھٹی واردات صادق آباد کے رہائشی محمد اسماعیل کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 70 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ ساتویں واردات احمد پور لمہ کے رہائشی محمد اکبر کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم جنید نے 21 ہزار 500 روپے کی نقدی اور سامان کریانہ چرا لیا‘ آٹھویں واردات شہباز پور کے رہائشی نبی بخش کے ساتھ پیش آئی جہاں 7 ملزمان رحیم بخش وغیرہ نے 60 ہزار روپے مالیت کے درخت آم چرا لیے جبکہ نویں واردات کچی محمد خان کے رہائشی عامر محمود کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان محمد نبیل وغیرہ نے 10 ہزار روپے مالیت کا روٹر پمپ چرا لیااور فرارہوگئے‘ مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔