سید رفاقت علی گیلانی کا داتا دربار کا معائنہ، سہولیات کا بھی جائزہ
لیہ (نمائندہ پاکستان) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اوقاف (بقیہ نمبر48صفحہ10پر)
و مذہبی امورسید رفاقت علی گیلانی نے داتا دربار لاہور کا معائنہ کیا۔ منیجر اوقاف داتا دربارمحمد طاہرہمراہ تھے۔ معاون خصوصی نے اس موقع پر داتا دربار پر زائرین کی سہولت کے لیے قائم فرنٹ ڈیسک،داخلی و خارجی راستے،صفائی ستھرائی،پینے کے پانی کی فراہمی،سیکورٹی و دیگر امور کاجائزہ لیا اوردربار پر آے زائرین سے مسائل دریافت کیے۔اس موقع پر منیجر اوقاف دربار نے انتظامات بارے بریفنگ دی۔معاون خصوصی سید رفاقت علی گیلانی نے کہا کہ صوفیاء کرام نے انسانیت کی بھلائی اور امن کا درس دیا۔انہوں نے کہا دین اسلام بزرگان دین کی محنتوں سے پھیلا اسلام کی تبلیغ و اشاعت میں بزرگان دین کا اہم کردار رہا ہے اس لیے دربار پر آنے والے زائرین ومریدین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائیں۔معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے دربارپر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک اور قوم کی سلامتی کے لیے دعا کی۔
جائزہ