24گھنٹوں میں داخلوں کا اعلان  ورنہ تحریک،وائی ڈی اے کی دھمکی

24گھنٹوں میں داخلوں کا اعلان  ورنہ تحریک،وائی ڈی اے کی دھمکی

  

  ملتان (وقا ئع نگار)دینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب(وائی ڈی اے)(بقیہ نمبر47صفحہ10پر)

 نے کہا ہے کہ سی پی ایس پی نے 13 اگست کے بعد وہ کسی ٹرینی کی رجسٹریشن نہیں کریں گے۔تاہم حکومت پنجاب اور محکمہ صحت نے تاحال کسی طرح کی انڈکشن  کا اعلان نہیں کیا۔حکومت پنجاب کی سستی کے باعث کم او بیش 2500 ڈاکٹروں کی ٹریننگ رجسٹریشن سے محرومی خدشہ ہیسابقہ داخلوں  میں بھی سینکڑوں لوگ حکومت پنجاب کی سست روی کے باعث سی پی ایس پی رجسٹریشن سے محروم رہے اور سینکڑوں ڈاکٹروں کو بغیر تنخواہ  گیپ پریڈ پورا کرنا پڑا۔دوسری طرف حکومت پنجاب کی مسائل سے نا آشنائی کا عالم یہ ہے کہ ہر مرتبہ داخلوں کی تاریخوں میں تبدیلی کے باعث ڈاکٹروں کی ٹریننگ کا معیار بری طرح متاثر ہو رہا ہیسیکٹری سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر کو معاملے کی سنجیدگی سے آگاہ کر دیا گیا تھا مگر ابھی تک محکمہ صحت کی جانب سے کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔اگر 24 گھنٹے کے اندر حکومت نے داخلوں کا اعلان نہ کیا تو وائی ڈی اے پنجاب بھر میں تحریک کا اعلان کریں گے۔

دھمکی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -