حکومت جنوبی پنجاب کی محرومیاں ختم کرنے  کیلئے ہرممکن کوشش کررہی ہے، سمیع اللہ  چوہدری،دفتر تعلقات عامہ میں تقریب  سرائیکی شعرا میں امدادی چیک بھی تقسیم

حکومت جنوبی پنجاب کی محرومیاں ختم کرنے  کیلئے ہرممکن کوشش کررہی ہے، سمیع ...

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق صوبائی وزیر و ایم پی اے سمیع اللہ چوہدری نے دفتر تعلقات عامہ میں محکمہ اطلاعات و ثقافت کی جانب سے سرائیکی شعراء دیوانہ بلوچ اور معراج احمد عارف کوامدادی رقم کے چیک (بقیہ نمبر46صفحہ10پر)

دیے۔اس موقع پر ڈائریکٹر تعلقات عامہ ریاض الحق بھٹی، اسلامیہ یونیورسٹی کے شعبہ میڈیا اسٹڈیز کے پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد رانا، ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ ناصر حمید، اکاؤنٹس آفیسر جام غلام اصغر،عابد حسن رضوی، سٹی صدرپی ٹی آئی طاہر جانباز بھی موجود تھے۔ رکن صوبائی اسمبلی سمیع اللہ چوہدری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ادیب، شعرا اور فنون لطیفہ سے وابستہ افراد کی فلاح و بہبود حکومت پنجاب کی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو جلد فنگشنل کر دیا جائے گا اور جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو ختم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلقات عامہ کے دفتر کی عمارت کی تعمیر کے لیے رواں مالی سال میں اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

تقسیم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -