ملتان تاخانیوال، ڈی ایس ریلوے  کا مختلف سٹیشنوں کا معائنہ  پلانٹ فار پاکستان مہم میں شرکت

  ملتان تاخانیوال، ڈی ایس ریلوے  کا مختلف سٹیشنوں کا معائنہ  پلانٹ فار ...

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)ڈویڑنل سپرنٹینڈنٹ ریلوے ملتان ڈویڑن(بقیہ نمبر43صفحہ10پر)

 محفوظ ٹرین آپریشن کیلئے متحرک، ملتان تا خانیوال انسپکشن،شجر کاری مہم کے تحت پودے لگائے,  تفصیل کے مطابق ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویڑن شعیب عادل گزشتہ روز ملتان سے روانہ ہوئے  لیول کراسنگ نمبر 56 کا معائنہ کیا لیول کراسنگ پر موجود گیٹ مین سے سوالات کئے اور ہدایات جاری کی، بعدازاں گولائی نمبر 13کو چیک کیا،بعدازاں پیراں غائب اسٹیشن پہنچے جہاں ریلوے اسٹیشن کی عمارت کا معائنہ کیا جبکہ  اسٹیشن پر پودا بھی لگایا اور دعا بھی کروائی اسٹیشن پر موجود اسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر سے سوالات بھی کئے،جس کے بعد ریاض آباد پہنچے اسٹیشن پر موجود اسٹیشن ماسٹر سے سوالات کئے اور اسٹیشن کی عمارت کا معائنہ کیا جبکہ اسٹیشن پر پودا بھی لگایا اور  لیول کراسنگ نمبر 70 کو چیک کیا لیول کراسنگ پر موجود گیٹ مین سے سوالات کئے اور ورکنگ بھی چیک کی،بعدازاں مخدوم رشید برج نمبر 377 کا معائنہ کیا، خانیوال اسٹیشن پہنچے اسٹیشن پر موجود وینڈیگ اسٹالز ریسٹورنٹ، کو چیک کیا بکنگ آفس میں موجود ٹکٹوں کا کرایہ چیک کیا بکنگ آفس میں موجود اسٹاف سے سوالات کئے، پارسل آفس کا معائنہ کیا اور تمام ریکارڈ بھی چیک کیا لوکو شیڈ کا دورہ کیا جبکہ لوکو شیڈ میں پودا بھی لگایا  لوکو شیڈ میں موجود لوکو اسٹاف سے سوالات کئے ڈرائیور  رننگ روم کا  دورہ کیا جبکہ ضروری ہدایات بھی جاری کی کیرج اینڈ ویگن اسٹاف، سگنل اسٹاف، کمرشل اسٹاف، الیکٹرک اسٹاف سے بھی سوالات کئے اور اسٹیشن کی عمارت کا معائنہ بھی کیا،ادھر سخت گرمی کے باوجود ڈی ایس ریلوے نے انسپکشن کا عمل جاری رکھا جبکہ فیلڈ افسران کو بھی دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں نکلنے کی ہدایات جاری کی ہیں،اس موقع پر  ڈی   ایس ریلوے شعیب عادل  کے ہمراہ ڈویڑنل کمرشل آفیسر حمید اللہ لاشاری، ڈویڑنل مکینیکل انجینئر رانا عمران، ڈویڑنل انجینئر عبدالرزاق  ، ایس پی  ریلوے امجد منظور  سمیت  دیگر ڈویڑنل افسران بھی موجود تھے،جبکہ اس موقع پر ڈی ایس ریلوے ملتان شعیب عادل نے سی ڈبلیو آئی مہر شوکت علی اور سوئپر آصف،نوید مسیح اور ریلیف ڈرائیور ماسٹر محمد اکرم،سیلون کک شمشاد احمد کو اچھی کارکردگی دکھانے پر نقد انعام دیا، ریلوے ہسپتال خانیوال کا  بھی دورہ کیا  ریلوے ہسپتال میں موجود ڈسپنسری، وارڈ  ، اور باقی روم کا بھی معائنہ  کیا ریلوے  ہسپتال میں موجود اسٹاف سے  سوالات بھی کئے ۔ڈویڑنل سپرنٹینڈنٹ ریلوے شعیب عادل نے ملتان تاخانیوال ریلوے سیکشن کے اسٹیشنوں کے معائنہ کاعمل مکمل کرلیا ہے.دوران معائنہ انہوں نے مختلف اسٹیشنوں پرشجرکاری مہم کے سلسلہ میں پودے بھی لگائے.انہوں نے ریلوے ٹریک کی مختلف گولائیاں, ریلوے پھاٹک,ریلوے ٹریک,سگنل,ٹیلی کام سسٹم سمیت دیگرریلوے سسٹم کامعائنہ کیاملازمین کاریکارڈچیک کیاآپریشنل سسٹم کے حوالے سے سوال جواب کئے عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کرنیاوردرست جوابات دینے والے ملازمین کونقدانعام اورتعریفی سرٹیفیکٹ بھی دئیے.دوران معائنہ متعلقہ شعبوں کے ڈویڑنل افسران اورانچارج بھی ان کے ہمراہ تھے۔

شرکت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -