گلزار ٹاؤن، 4ڈاکوؤں کا شہری کے گھر دھاوا، لوٹ مار، دو خواتین سے گن پوائنٹ پر بد اخلاقی 

        گلزار ٹاؤن، 4ڈاکوؤں کا شہری کے گھر دھاوا، لوٹ مار، دو خواتین سے گن ...

  

  ملتان (وقا ئع نگار) تھانہ نیوملتان کے علاقے میں دل دھلادینے والی واردات ہوگئی ہیچار مسلح ڈاکو شہری کے گھر داخل ہوکر ہزاروں روپے نقدی،طلائی زیورات و موبائل سمیت دوخواتین کو زیادتی کا نشانہ بناکر فرار ہوگئے،متعلقہ پولیس  نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیل کے مطابق گلزار ٹاون کے رہائشی  اشفاق احمد کے گھر سفید رنگ کی کار میں سوار چار مسلح ڈاکو داخل ہوکر اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بناکر گھر سے نقدی چالیس سے پچاس ہزار ساڑھے تین تولہ طلائی زیورات سمیت موبائل چھینا اور اس کے بعد  خواتین 30سالہ(ع)اور35سالہ (ز)کوبدفعلی کا نشانہ بنایا اور اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے، واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرنے کے (بقیہ نمبر53صفحہ7پر)

بعد خواتین کا طبی معائنہ کروایا گیا پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

بداخلاقی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -