ٹاپ پوزیشن ہولڈر کے اعزاز میں تقریب،50ہزار اور لیپ ٹاپ کا انعام 

    ٹاپ پوزیشن ہولڈر کے اعزاز میں تقریب،50ہزار اور لیپ ٹاپ کا انعام 

  

 لاہور(پ ر) ہونہار طالبعلم ثقلین مشتاق کی حوصلہ افزائی کیلئے انعام دینے کی تقریب پنجاب گروپ آف کالجز کے کیمپس 8 میں منعقد کی گئی، پنجاب گروپ آف کالجز کے ڈائر یکٹر لاہور ریجن عارف چودھری کی جانب سے طالبعلم کو 50 ہزار روپے کا چیک اور لیپ ٹاپ دیا گیا، اس موقع پرثقلین مشتاق نے کہا اس کا میابی میں پنجاب گروپ اورSTEPکے اساتذہ کا اہم کردار ہے جن کے بغیر یہ کامیابی ممکن نہیں تھی۔ پنجاب گروپ آف کالجز لاہور کے ڈائریکٹر عارف (بقیہ نمبر33صفحہ10پر)

چودھری نے کہا STEP کا انٹری ٹیسٹ  تیاری کا نظام بہترین ہے جس میں طلبہ کو داخلہ ٹیسٹوں کیلئے بہترین تیاری کروائی جاتی ہے۔  انہوں نے امید ظاہر کی کہ MDCAT  میں بھیSTEP کے طلبہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے۔

انعام

مزید :

ملتان صفحہ آخر -