وزیراعلیٰ جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کیلئے جلد پیکیج کا اعلان کرینگے:محسن لغاری

وزیراعلیٰ جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کیلئے جلد پیکیج کا اعلان کرینگے:محسن ...

  

 جام پور (نامہ نگار)  حلقہ کی عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر ممکن وسائل بروکار لائے جائیں گے۔  جنوبی پنجاب کے لوگوں کی خوش حالی اور نوجوانوں کے لیے وزیر اعلی پنجاب جلد پیکج کا اعلان کریں گے۔ صدربار ایسویسی ایشن ملک گل شیرڈھانڈلہ ایڈوکیٹ کی دہشت گردی کی دفعات ختم کراکے غریب لوگوں کو انصاف کی فراہمی  پر خراج تحسین پیش کیا۔۔ جنوبی پنجاب کے بے روز گار نوجوانوں کو وسیع روز گار کے مواقع پید کرنے کے لیے قانون سازی کا عمل(بقیہ نمبر34صفحہ10پر)

 جاری ہے۔ یہ بات صوبائی وزیر ابپاشی سردار محسن خان لغاری نے صدر بار ایسویسی ایشن جام پور ملک گل شیر ڈھانڈلہ ایڈوکیٹ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا اپوزیشن کو شور مچانے کی بجائے  عوام کی خوشحالی اور علاقائی پسماندگی کے خاتمہ کے لیے حکومتی پالیسوں کا ساتھ دینا چائے۔ اپوزیشن کے پاس کوئی عوامی ایجنڈا نہ ہے۔ نیب ایک غیر سیاسی اداروہ اور اپنے کام میں ازاد ہے۔ وزیر اعلی پنجاب بارہ اگست خود نیب میں پیش ہو نگے۔ جن لوگوں نے قومی خزانہ کو بے دردی سے لوٹا وہ نیب سے گھبرا رہے ہیں۔ انہوں نے صدر بار ایسویس ایشن ملک گل شیرڈھانڈلہ کو دہشت گردی کی دفعات کے خاتمہ کرانے پر ان کی پیشہ ورانہ خدمات پرخراج تحسین پیش کیا۔ اور انہوں نے مزید کہا کہ حکومت دہشت گردی عدالتوں کے خاتمہ کے لیے وزارت قانون میں ترمیم کر رہی ہے جلد اسمبلی میں بل پاس کر دیا جائے گا۔ صوبائی وزیر سردار محسن خان لغاری نے صدر بار ملک گل شیر خان سے حلقہ کی عوام کے مسائل اور پانی کی تیل تک فراہمی سمیت دیگر مسائل بھی پوچھے اور صدر بار نے حاجی پور کینال۔ داجل کینال۔ شوریہ کینال میں پانی کی وافر مقدار میں فراہمی وبار ایسویسی ایشن کے لیے وزارت قانون سے فنڈز کی منظور کا مطالبہ کیا جس پر صوبائی وزیر نے تمام مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ 

محسن لغاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -