صوبائی وزیر صمصام بخاری کی کورکمانڈر بہاولپور سے ملاقات 

صوبائی وزیر صمصام بخاری کی کورکمانڈر بہاولپور سے ملاقات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 بہاول پور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) سیدصمصام علی شاہ صوبائی وزیرجنگلی حیات وماہی پروری کاچولستان کادورہ‘کورکمانڈربہاول پورسے ملاقات‘ آئی ایس پی آر بہاول پورکی پریس ریلیزکے مطابق وزیر جنگلی حیات و ماہی  پروری سید صمصام علی شاہ بخاری (پنجاب)نے گذشتہ روز 10 اگست 2020 کو صحرائے چولستان کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران محکمہ جنگلی حیات کی جانب سے انہیں جنگلی حیات کی بہتری کیلئے کی جانے والی کاوش اور پاک فوج کی بھرپور مدد کے (بقیہ نمبر35صفحہ10پر)
بارے میں آگاہ کیا گیا۔ دورہ کے آخر میں  وزیر جنگلی و ماہی پروری سید صمصام  علی شاہ بخاری نے کور کمانڈر بہاولپور اور لوکل کمیونٹی سے ملاقات کی  لوکل آرمی اتھارٹی نے معزز وزیر کو بتایا کہ گنجان آبادی، زمینوں کی آبادکاری، فصلوں میں زہریلی ادویات کا استعمال، غیر قانونی شکار، جنگالات کی بے جا کٹائی اور قانونی شکار میں  پیچیدگیوں کی وجہ سے جنگلی حیات کی افزائش نسل میں بہت کمی ہو چکی ہے اور چولستان کے چند جانور نایاب جانوروں میں شامل ہو چکے ہیں۔ معزز وزیر نے کہا کہ پاک فوج کی مدد اور تعاون کی بدولت گزشتہ ایک سال کے عرصہ میں چنکارا کی آبادی  میں تین سو گنا اور نیل گائے کی آبادی میں چار سو گنا اضافہ ہو چکا ہے۔اور بکھڑ  (Great Indian Bustard) کی اپنے مسکن میں واپسی ایک انتہائی خیر حاصل نتیجہ ہے۔ جنگلی حیات کی حفاظت و آبادکاری مہم کے تحت لوکل آرمی اتھارٹی کے تعاون سے صحرائے چولستان میں ناپید کالے ہرن کی افزائش نسل کے سلسلے میں کالے ہرن دودھلاں اور بیئر بڈھ کے جنگلوں میں اگست کے مہینے میں چھوڑے جائیں گے۔ جس کی افتتاحی تقریب میں وزیر جنگلی حیات و ماہی پروری سید صمصام علی شاہ بخاری شمولیت اختیار کریں گے۔ معدوم جانور کی بحالی کی  پاکستان میں یہ شاید   پہلی مثال ہے۔ وزیر جنگلی حیات و ماہی پروری سید صمصام علی  شاہ بخاری نے صحرائے چولستان میں پھلتی پھولتی جنگلی حیات کو دیکھ کر انتہائی اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ان مشترکہ کاوشوں کی بدولت جلد ہی روایتی اور صدیوں پرانی جنگلی حیات چولستان میں دوبارہ کثیر تعداد میں بحال ہو جائے گی معزز وزیر نے اس امر کا بھی اظہار کیا کہ جنگلی ماحول اور حیات کی بحالی کے لیے لوکل کمیونٹی کا تعاون انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے قانونی شکار کو فروغ دینے اور لوکل کمیونٹی کو جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ میں شامل کرنے کی پاک فوج کی جانب سے دی گئی  تجویز کو سرکاری طور پر قبول کرنے کا فیصلہ کیا اور پاک فوج کے اس بھرپور تعاون اور مدد پر انتہائی شکریہ ادا کیا۔
ملاقات