نشتر ہسپتال میں 7کرونا وائرس مریضوں کی حالت تشویشناک
ملتان (وقا ئع نگار)نشتر ہسپتال میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا کوئی مریض فوت نہیں ہوا ہے۔کورونا وائرس کے 7 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔7 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔نشتر ہسپتال کے کورونا وائرس آئسولیشن وارڈ میں داخل 21 مریضوں (بقیہ نمبر37صفحہ10پر)
میں سے 10 مریض کورونا پازیٹو ہیں۔اب تک نشتر ہسپتال میں کورونا وائرس کے شبہ میں لائے گئے 1688 مریضوں میں سے 595 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔کورونا وائرس کے 164 مریض فوت ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس کے 378 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔39 ڈاکٹروں،15 نرسوں اور 6 پیرا میڈیکل سٹاف میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ایک لیڈی ڈاکٹر غزالہ شاہین فوت ہوچکی ہے۔نشتر ہسپتال میں 20 ہزار 747 افراد کے کورونا وائرس ٹسٹ کئے جاچکے ہیں۔2847 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
تشویشناک