پرا پیگنڈا غلط، شرپسند عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لاؤں گا، ممتاز قریشی 

  پرا پیگنڈا غلط، شرپسند عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لاؤں گا، ممتاز قریشی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ملتان(سپیشل رپورٹر)وائس چیئرمین ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی تھانہ احمد قریشی نے اپنے خلاف اینٹی کرپشن میں اثاثوں کی انکوائری کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر کومن گھڑت اورحقائق کے منافی قراردیتے ہوئے کہاہے کہ انکے اثاثوں کی نہ ہی کوئی چھان بین ہورہی ہے اور نہ ہی اثاثے ظاہر کرنے کے پابند ہیں اینٹی کرپشن مکمل انکوائری کے بعد ثبوت نہ ملنے پرانہیں پہلے ہی بے گناہ قرار دے چکی ہے جبکہ عدالت عالیہ نے (بقیہ نمبر39صفحہ10پر)
بھی 2018میں انکے حق میں فیصلہ دے دیا ہے لہذ ا انکے خلاف اینٹی کرپشن پالیسی اورادارے کی طرف سے انکوائری نہیں کی جاسکتی لیکن کچھ شرپسند عناصر انکی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں وہ جلد ہی منفی پراپیگنڈہ کرنے والے افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔