لاہور میں نیب،پولیس پر حملہ شرمناک، طاہر اقبال چوہدری

   لاہور میں نیب،پولیس پر حملہ شرمناک، طاہر اقبال چوہدری

  

 وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ جو کچھ لاہور کی سڑکوں پر پاکستان کی ایک بڑی جماعت کے کارکنوں کی نہیں بلکہ مرکزی قیادت کی جانب سے غنڈوں کی ایک فوج ظفر موج بلا کر گاڑیوں میں بڑی تعداد میں پتھروں سے نیب اور پولیس پر جس طرح حملہ کیا اس سے اس جماعت کا شرمناک (بقیہ نمبر41صفحہ10پر)

کردار پاکستان میں نہیں بلکہ پوری دنیا کے سامنے آگیا ہے سب سے زیادہ افسوسناک اور شرمناک بات یہ ہے کہ یہ سب جو ہوا اس کھیل کی انسٹرکشن برطانیہ بستر میں پڑا ایک مریض دے رہا ہے اس ملک میں سیاست کو جتنا گندہ اس جماعت اور اس کی ساتھی پیپلز پارٹی نے کیا کسی اور جماعت نے نہیں کیا اس ملک میں کرپشن،لوٹ مار انہی جماعتوں نے شروع کی  ارکان اسمبلی کی خرید وفروخت ن لیگ نے شروع کی اداروں کو بے بس،ذاتی غلام بنانے کا سہرا اس جماعت کے سر ہے عدالتیں مرضی کا فیصلہ نہ دیں تو ججز پر حملے کروائے مریم نواز کی آمد پر جو ہوا اس کی منصوبہ بندی پچھلے چار پانچ دن سے ہورہی تھی یہ کوئی نئی بات نہیں اس کے والد چچا اور کزنز یہی کھیل کھیلتے رہے ہیں اگر انہیں کھلا چھوڑا گیا تو یہ نا انصافی ہوگی اور اس سے لاقانونیت میں اضافہ ہوگا۔

طاہر اقبال چوہدری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -