کئی روز سے بجلی غائب، مخدوم رشید میں شہریوں کا شدید احتجاج 

  کئی روز سے بجلی غائب، مخدوم رشید میں شہریوں کا شدید احتجاج 

  

 وہاڑی،مخدوم رشید(بیورو رپورٹ،نامہ نگار)گھی مل وہاڑی روڈ کے قریبی علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے بجلی غائب ہے،جس کی وجہ سے شہری اذیت سے دوچار ہیں،پینے کے لئے پانی دستیاب نہیں،اس وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے،شکایات کے باوجود کوئی پرسان حال نہیں ہے،جس پر متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے وہاڑی روڈ بلاک کردیا(بقیہ نمبر42صفحہ10پر)

،ٹریفک کو آمدو رفت میں مشکلات کا سامنا،پرتشدد احتجاج،جلاو گھراو کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا،پولیس اور میپکو حکام کی جانب سے بجلی بحالی کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا گیا،میپکو حکام کا کہنا ہے کہ فنی خرابی کے باعث مشکلات پیدا ہوئیں،بجلی بحالی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ واپڈا کی جانب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ بارے میں جاری کردہ شیڈول سے ہٹ کر وہاڑی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ  روز بڑھتاجا رہا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں پانچ پانچ گھنٹے جان بوجھ کر کی جا رہی ہے جو سراسر ظلم ہے۔بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ سخت گرمی کے موسم میں واپڈا کی جانب سے تکنیکی خرابی کی آڑ میں بجلی کی طویل بندش نے عوام کو سخت مشکلات سے دو چار کر دیا ہے جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی ٹرپنگ اور کم وولٹیج کے باعث شہریوں کی الیکڑانک مصنوعات جل چکی ہیں۔غیر اعلانیہ بجلی کی مسلسل بندش سے لوگ پانی اور دوسری ضروریات زندگی سے محروم ہو چکے ہیں۔شہر اور گردونواح میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے تجارت، صنعت غرض زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو شدید متاثر کیا ہے۔ ایک طرف بے روز گاری اور مہنگائی نے جینا محال کر رکھا ہے۔شہریوں عظمان رانا، انوار آفتاب،ارسلان چوہدری، شہزاد ندیم،بلال۔کمبوہ ودیگر  نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -