اوپن لائن سے ٹریکٹر گزارنے کی کوشش،  ٹرین ڈرائیوروں کی ایمرجنسی بریک

    اوپن لائن سے ٹریکٹر گزارنے کی کوشش،  ٹرین ڈرائیوروں کی ایمرجنسی بریک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)غیرقانونی طورپر ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹریکٹرڈی ایس ملتان ڈویڑن کی معائنہ ٹرین کے (بقیہ نمبر30صفحہ10پر)
سامنے 2آگیا.ٹرین  ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین کو حادثہ کا شکار ہونے سے بچالیاجبکہ ٹریکٹر ڈرائیور ٹریکٹر موقع پرچھوڑکرفرار ہوگیا.ریلوے پولیس نے ٹریکٹرضلعی پولیس کے حوالے کردیا.پولیس نے مقدمہ درج کر کے ٹریکٹر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے.بتایاجاتاہے کہ گزشتہ روزی ایس ملتان جب خانیوال سے معائنہ کرکے واپس آرہے تھیکہ ریاض آباد کے قریب ایک ٹریکٹرڈرائیور نے اوپن لائن سے اس وقت  ٹریکٹرگزارنے کی کوشش کی جب سامنے سے ڈی ایس ملتان ڈویڑن کی معائنہ ٹرین آرہی تھی اس موقع پرٹریکٹرریلوے لائن میں پھنس گیا ٹرین ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگاکرٹرین کوروک لیاتاہم جیسے ہی ڈی ایس ریلوے اوردیگرافسران ٹرین سے نیچے اترٹریکٹرڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا.بعدازاں ریلوے پولیس نے ٹریکٹرقبضہ میں لے کرمتعلقہ ضلعی تھانہ میں مقدمہ درج کروادیا۔
بریک