پی ٹی آئی حکومت اپنی نااہلی چھپانے کیلئے  نیب کا سہارا لے رہی ہے، چوہدری افضل

  پی ٹی آئی حکومت اپنی نااہلی چھپانے کیلئے  نیب کا سہارا لے رہی ہے، چوہدری ...

  

حاصل پور(تحصیل رپورٹر) مسلم لیگ ن کو اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈریا دھمکایا نہیں جا سکتا۔ ہم اس واقع کی بھرپور مذمت (بقیہ نمبر28صفحہ10پر)

کرتے ہیں نیب دفتر بلا کر اس طرح حملہ کروانا پر تشدد واقع ہے ہم آج بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہیں مسلم لیگ ن کی مقبولیت کی وجہ سے لوگ خوف زدہ ہیں ان خیالات کا اظہارپی پی 248ایم پی اے چوہدری محمد افضل گل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ ہمارا جینا مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے پی ٹی آئی حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لیئے نیب کا سہارا لے رہی ہے۔ نیب نیاز گھٹ جوڑ ہے اور حکومت اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے عوام نے تحریک انصاف کی حکومت کو بری طرح ٹھکرا دیا ہے۔غریب عوام مہنگائی کی چکی میں بری طرح پس رہی ہے آئے روز اشیائے خردونوش، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے۔ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام بلبلا اٹھے ہیں موجودہ حکومت میں عوام فاقہ کشی اور خود کشی کرنے پر مجبور ہو چکی ہے۔ عوام اب بھی مسلم لیگ نے ساتھ کھڑی ہے اور میاں برادران کے دور کو یاد کرتے ہیں آنے والا دور بھی مسلم لیگ ن کا ہے مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا اور آنے والا وقت بھی مسلم لیگ ن کا ہو گا۔

چوہدری افضل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -