محکمہ صحت، ڈینگی ورکرز کی حاضری مانیٹر کرنے  کیلئے بائیو میٹرک مشین نصب کرنیکا فیصلہ

  محکمہ صحت، ڈینگی ورکرز کی حاضری مانیٹر کرنے  کیلئے بائیو میٹرک مشین نصب ...

  

  ملتان (وقا ئع نگار) محکمہ صحت ملتان میں ڈینگی ورکروں کی حاضری مانیٹرنگ کرنے کیلئے بائیو میٹرک مشین نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جس کو آئندہ چند دنوں میں انسٹال (بقیہ نمبر26صفحہ10پر)

کردیا جائے گا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ صحت ملتان انتظامیہ نے ماضی میں ڈینگی ورکروں کی غیر حاضری کی شکایت کو مدنظر رکھتے ہوئے آفس کے اندر بائیو میٹرک مشین نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جس پر عملدرآمد آئندہ چند دنوں میں ہوگا۔مذکورہ مشین نصب ہونے کے بعد ضلع بھر کے تمام ڈینگی ورکر اپنی اپنی حاضری بائیو میٹرک مشین سے لگایا کریں گے۔تاکہ انکا ریکارڈ محفوظ کیا جاسکے۔

فیصلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -