انسانی زندگی بچانے والی  میڈیسن مارکیٹ سے غائب

انسانی زندگی بچانے والی  میڈیسن مارکیٹ سے غائب

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)  موجودہ حکومت کے22ماہ کے دور اقتدار کے دوران ادویات کی قیمتوں میں اب تک 610فی صد اضافہ ہو چکا ہے،ادویات عوام کی پہنچ (بقیہ نمبر25صفحہ10پر)

سے باہر ہوچکی ہیں،جبکہ بجلی گیس،روز مرہ کی اشیاء خوردونوش میں اضافہ نے عوام کی زندگی پہلے ہی اجیرن بناکر رکھ دی ہے،رہی سہی کسر ادویات نے پوری کردی ہے،علاوہ ازیں انسانی زندگی بچانے والی اہم ادویات مارکیٹ سے غائب ہیں،اور دھڑلے سے بلیک میں فروخت ہورہی ہیں،ملیریا بخار کی دوا ریسوجین کا پتہ150روپے دستوں میں استعمال ہونے والی گولی فلیجل کا پتہ100روپے اے ایل پی زینکس 0.5گرام ریوٹرل 2ملی گرام،لبیریکس گولی،نیوزیم گولی،موٹی وال گولی، اور دیگر درجنوں کرونا وائرس کی ادویات بلیک میں فروخت ہو رہی ہیں۔

غائب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -