لیہ میں اینٹی کرپشن ٹیم کا آپریشن  5کروڑ کی سرکاری اراضی واگزار

    لیہ میں اینٹی کرپشن ٹیم کا آپریشن  5کروڑ کی سرکاری اراضی واگزار

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان حافظ احمد طارق کی ہدایت پر لیہ کی ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحقیقات ظہیر احمد کی (بقیہ نمبر24صفحہ10پر)

سربراہی میں آپریشن کرتے ہوئے قبضہ مافیا سے پانچ کروڑ روپے مالیت کا سو ایکڑ سرکاری رقبہ واگزار کراکے محکمہ ریونیو کے حوالے کر دیا. اسی طرح ڈیر ہ غازیخان کی ٹیم نے سرکل آفیسر محمد ارشد کی سربراہی میں کرایہ کی مد میں 260000روپے ریکور کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے. ضلع مظفرگڑھ سے سرکل آفیسر خالد بلال نے کارروائی کرتے ہوئے کنورشن فیس کی مد میں 709804روپے ریکور کرائے. علاوہ ازیں انٹی کرپشن کی عدالت نے تین کیسز کی سماعت کی جس میں ایک استغاثہ کا فیصلہ کیاگیا. ریجنل ڈائریکٹر نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری اراضی واگزار کرانے کیلئے آپریشن تیز کریں. ٹریپ ریڈ کے ذریعے سرکاری محکموں کے بدعنوان عناصر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جائے تاکہ کرپشن کا خاتمہ کر کے لوگوں کو انصاف فراہم کیاجاسکے۔

واگزار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -